Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گوا کے تاجر کی تحویل سے 12 لاکھ روپئے برآمد

گوا کے تاجر کی تحویل سے 12 لاکھ روپئے برآمد

پناجی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مارگائو کے ایک تاجر کو آج کرناٹک کے حدی گائوں میں گرفتار کرلیا گیا جس کی تحویل سے 12 لاکھ روپئے کی نقدم رقم بشمول کالعدم 500 اور 1000 روپئے کے نوٹ برآمد کرلئے گئے۔ پولیس انسپکٹر دیپک پیڈانکر نے بتایا کہ تاجر شہباز حسین مجاور کو گوا۔ کرناٹک سرحد پر ایک چیک پوسٹ پر تلاشی مہم کے دوران حراست میں لیا گیا جب وہ بیلگاوی (بلیگام) سے واپس آرہے تھے۔ ان کی تحویل سے بھاری رقم برآمد ہوئی جبکہ مجاور کی گاڑی میں 8 لاکھ روپئے مالیتی 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹ اور 3 لاکھ روپئے مالیتی 2,000 روپئے کے نئے نوٹ اور 50 ، 20 اور 10 روپئے سے نوٹ پائے گئے۔ پولیس نے یہ رقم مزید تحقیقات کے لئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT