Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گوا کے سابق وزیر کی درخواست ضمانت مسترد

گوا کے سابق وزیر کی درخواست ضمانت مسترد

پناجی ۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج لوئیس برجر رشوت ستانی کیس کے سلسلہ میں گوا کے سابق وزیر تعمیرات عامہ مسٹر چرچل السیماؤ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جبکہ وہ ان دنوں جیل میں محروس ہیں۔ سابق وزیر پرالزام ہے کہ امریکی کمپنی تولوئیس برجر کو ایک آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کیلئے کنسلٹینسی حوالے کرنے کیلئے بھاری رشوت حاصل کی تھی ۔ اس پراڈکٹ کیلئے جاپان نے مالی امداد فراہم کی تھی۔تاہم ڈسٹرکٹ جج مسٹر بی پی دیشپانڈے نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اس کی وجوہات نہیں بتائیں ۔ توقع ہے کہ عدالت کے ویب سائیٹ پر پیش کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT