Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / گوا کے سابق چیف منسٹر کی درخواست ضمانت منظور

گوا کے سابق چیف منسٹر کی درخواست ضمانت منظور

پناجی۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس لیڈر ڈگمبرکامت کو راحت فراہم کرتے ہوئے مقامی عدالت نے آج رشوت ستانی کیس میں ان کی درخواست ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی ہے جبکہ چیف منسٹر لکشمی کانت پاریکر نے کہا کہ عدالتی حکم کے خلاف اگر پولیس ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کیلئے ان کی اجازت طلب کرے گی تو وہ اعتراض نہیں کریں گے۔قبل ازیں ڈگمبر کامت کی گرفتاری کو عدالت نے عارضی طور پر روک لگادی تھی اور آج ڈسٹرکٹ جج بی پی دیشپانڈے نے 61 سالہ سیاستدانوںکو ایک لاکھ روپئے کا مچلکہ پیش کرنے پر ضمانت منظور کردی۔

TOPPOPULARRECENT