Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / گوا کے وزیر کو بطور احتجاج اسکرٹ روانہ کیا گیا

گوا کے وزیر کو بطور احتجاج اسکرٹ روانہ کیا گیا

پاناجی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گوا کانگریس پارٹی نے آج ریاستی وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ سدین دھاؤلیکر کو بطور احتجاج گلابی اسکرٹ روانہ کیا ہے۔ اُنھوں نے رام سینے سربراہ پرمود متالک کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکرٹس پہننا گوا کلچر کے خلاف ہے۔ ریاستی کانگریس پارٹی ترجمان درگا داس کامت نے بتایا کہ گلابی رنگ کا ایک اسکرٹ کورئیر کے ذریعہ دھاولکر کے دفتر کے پتہ پر بطور احتجاج روانہ کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم اخلاقیات کے نام پر جبری پابندیوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ہندوستانی دستور میں 18 سال سے زائد عمر کے بعد اچھے یا بُرے کے فیصلہ کی آزادی ہے۔ واضح رہے کہ دھاولکر نے کل کہا تھا کہ لڑکیوں کا نیم عریاں لباس میں پبس جانا ہماری تہذیب کے خلاف ہے اور اِسے روکا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT