Wednesday , December 12 2018

گوتم اور رابن کی نصف سنچریوں پر پراوین کی ہیٹ ٹرک بھاری

احمدآباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے نہ صرف فام میں واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی بلکہ 171 رنز کے تعاقب میں ساتھی اوپنر اربن اتھپا کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلئے 121 رنز کی صرف 14 اوورس میں پارٹنر شپ نبھائی لیکن درمیانی اوورس میں راجستھان رائلس کے پراین تمبے نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس

احمدآباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے نہ صرف فام میں واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی بلکہ 171 رنز کے تعاقب میں ساتھی اوپنر اربن اتھپا کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلئے 121 رنز کی صرف 14 اوورس میں پارٹنر شپ نبھائی لیکن درمیانی اوورس میں راجستھان رائلس کے پراین تمبے نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی امکانی کامیابی کو شکست میں تبدیل کرنے میں کلیدی رول ادا کیا حالانکہ شین واٹسن نے ٹیم کیلئے خطرناک ثابت ہورہی اوپننگ پارٹنر شپ کو اس وقت توڑا جب انہوں نے گوتم گمبھیر کو وکٹوں کے پیچھے سامسن کے ہاتھوں آوٹ کروایا۔ گمبھیر نے 34 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 جبکہ رابن نے 52 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ اوپنرس کے آوٹ ہونے کے بعد اینڈریو رسل (1)، منیش پانڈے (0)، یوسف پٹھان (0)، ریان (0) کے جلد آوٹ ہونے کے بعد کے کے آر مشکلات میں گھر گئی جو مقابلہ کے ختم تک بھی واپس نہیں نکل پائی۔ میڈل آرڈر میں شکیب الحسن نے 14 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکے۔ واٹسن نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے کے کے آر کو 160/6 تک محدود رکھنے کے بعد اپنی ٹیم کو 10رنز سے کامیاب کروایا۔ قبل ازیں راجستھان رائلس نے 170/6 اسکور بنایا۔

TOPPOPULARRECENT