Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گوداوری ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ

گوداوری ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ

حیدرآباد 11فروری (یو این آئی) وشاکھاپٹنم سے سکندرآباد آنے والی گوداوری ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہی۔ آج رات نو بجے کے قریب ٹرین جیسے ہی راجمندری ریلوے اسٹیشن پہنچی تو پتہ چلا کہ ٹرین میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے ، قریب دو گھنٹے ٹرین کو اسٹیشن پر روک کر مرمت کا کام کیا گیا،دراصل ٹرین کی ایس 12 بوگی کے اسپرنگ خراب ہو گئے تھے ۔ ٹرین کی مرمت کے بعد مسافر خوف کے عالم میں اس ٹرین میں سفر کرنے سے انکار کر رہے تھے تاہم ریلوے کے عملے نے انھیں سمجھایا جس کے بعد وہ ٹرین میں سوار ہوے اور ٹرین سکندر آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT