Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گوداوری پانی کی حیدرآباد آمد پر راجندر نگر میں جشن

گوداوری پانی کی حیدرآباد آمد پر راجندر نگر میں جشن

شمس آباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر حلقہ کے اپرپلی ڈیویژن میں ٹی آر ایس قائدین نے گوداوری پانی کی حیدرآباد میں سربراہی کے آغاز کی اطلاع کے ساتھ ہی خوشیاں مناکر آتش بازی کی گئی ۔ سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپریلی ایریا کمیٹی صدر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے چیف منسٹر بنتے ہی ریاست کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمات متعارف کئے اور ہر طبقہ کیلئے فنڈس کی منظوری کرتے ہوئے بلا لحاظ مذہب و ملت کام انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر سری سیلم ، دھرما ریڈی ، رگھومدیراج ، شیوا مدیراج ، ومشی ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT