Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گوداوری کھنی میں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

گوداوری کھنی میں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

گوداوری کھنی۔ 20 جنوری (فیاکس) شعبہ خواتین گوداوری کھنی کی جانب سے سیرت النبیؐ پروگرام منایا گیا۔ معاون ناظمہ خواتین عرشیہ آفاقی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ اطاعت رسول ؐہی میں ہمارے مسائل کا حل ہے۔ مسلم معاشرہ شادی کے بیجا رسومات میں الجھا ہوا ہے۔ نبیؐ کی سنت سے دوری کی بناء قوم کے بے شمار لڑکے لڑکیاں ارتداد کا شکار ہورہے ہیں۔ وقت کی

گوداوری کھنی۔ 20 جنوری (فیاکس) شعبہ خواتین گوداوری کھنی کی جانب سے سیرت النبیؐ پروگرام منایا گیا۔ معاون ناظمہ خواتین عرشیہ آفاقی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ اطاعت رسول ؐہی میں ہمارے مسائل کا حل ہے۔ مسلم معاشرہ شادی کے بیجا رسومات میں الجھا ہوا ہے۔ نبیؐ کی سنت سے دوری کی بناء قوم کے بے شمار لڑکے لڑکیاں ارتداد کا شکار ہورہے ہیں۔ وقت کی شدید ضرورت ہے کہ علمائے دین اور ذمہ داران قوم اصلاح کی تمام تر کوششیں اختیار کریں۔ پروگرام کا آغاز مسرت آرا کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ شمیم شلطانہ نے کہا کہ عورتوں اور لڑکیوں کو صحیح مقام و مرتبہ دراصل محسن انسانیتؐ کی آمد کے بعد ہی ملا۔ نصرت خانم سیرت کا مطلوبہ نوجوان اور صالحہ سلطانہ نے دعوت دین کیلئے نبیؐ کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT