Wednesday , December 19 2018

گودھرا فسادات ناناوتی کمیشن کی قطعی رپورٹ تیار

احمدآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں 2002ء مابعد گودھرا فسادات کی تحقیقات کررہے جسٹس ناناوتی کمیشن کی قطعی رپورٹ تیار ہوچکی ہے اور توقع ہیکہ 15 نومبر تک اسے گجرات ریاستی حکومت کو پیش کردیا جائے گا۔ جسٹس جی ٹی ناناوتی نے آج کہا کہ کمیشن حکومت سے مزید توسیع کی خواہش نہیںکرے گا۔ اس سے پہلے حکومت گجرات نے اس کمیشن کی 24 مرتبہ توسیع

احمدآباد ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں 2002ء مابعد گودھرا فسادات کی تحقیقات کررہے جسٹس ناناوتی کمیشن کی قطعی رپورٹ تیار ہوچکی ہے اور توقع ہیکہ 15 نومبر تک اسے گجرات ریاستی حکومت کو پیش کردیا جائے گا۔ جسٹس جی ٹی ناناوتی نے آج کہا کہ کمیشن حکومت سے مزید توسیع کی خواہش نہیںکرے گا۔ اس سے پہلے حکومت گجرات نے اس کمیشن کی 24 مرتبہ توسیع کی ہے۔ 24 ویں توسیع کی 30 ستمبر کو منظوری دی گئی تھی اور یہ مدت 31 اکٹوبر کو ختم ہورہی ہے۔ جسٹس ناناوتی نے کہا کہ 25 ویں توسیع کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قطعی رپورٹ تیار ہوچکی ہے۔ اس وقت یہ پرنٹنگ کے مرحلہ میں ہے اور آئندہ چند دنوں میں ہمیں مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر تک یہ رپورٹ حکومت کو پیش کردی جائے گی۔ یہ کمیشن ریٹائرڈ ججس جی ٹی ناناوتی اور اکشے مہتا پر مشتمل ہے۔ حکومت گجرات نے 3 مارچ 2002ء کو یہ پینل تشکیل دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT