Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گودھرا قتل عام دہشت گردی نہیں ، ہائیکورٹ کا فیصلہ

گودھرا قتل عام دہشت گردی نہیں ، ہائیکورٹ کا فیصلہ

احمد آباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے 2002 ء کے گودھرا قتل عام کے بارے میں اپنے فیصلے میں سابقہ فیصلہ کی توثیق کردی جس میں 10 افراد کی سزائے موت کو سزائے قید بامشقت نے تبدیل کردیا گیا ہے ۔ جسٹس اننت ایس ڈوے اور جسٹس جی آر ادھوانی نے آج اپنے حکم میں جو برسرعام کردیا گیا ۔ ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڑبڑ کا اندازہ لگانے سے قاصر رہی جو اس وقت کے موجودہ حالات کی بنا پر آسانی سے لگایا جاسکتا تھا ۔ وزارت ریلوے نے مسافرین کو تحفظ یا متبادل فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز نہیں کی ۔ سابرمتی ایکسپریس کا ایک ڈبہ جلادیا گیا تھا جس میں 59 کارسیوک سوار تھے ۔ عدالت کے بموجب یہ ڈبہ پرہجوم تھا ۔ عدالت نے کہا کہ یہ سانحہ نہ تو دہشت گردی کی کارروائی تھی اور نہ حکومت کے خلاف جنگ کی کارروائی ۔

TOPPOPULARRECENT