Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گودھرا قتل عام :کلیدی ملزم گرفتار

گودھرا قتل عام :کلیدی ملزم گرفتار

احمدآباد ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 2002 ء کے گودھرا ٹرین سانحہ کے 14 سال بعد جس میں 59 کارسیوک ہلاک ہوگئے تھے آج گجرات اے ٹی ایس کے ہاتھوں اس کے کلیدی ملزم گرفتار ہوگئے ۔ ٹرین کا سانحہ ریاست میں وسیع پیمانے پر فسادات کی وجہ بنا تھا ۔ اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے کہاکہ فاروق محمد بھانا ایک کلیدی ملزم تھا جس نے گودھرا ریلوے اسٹیشن پر 27 فبروری 2002 ء کو ٹرین کو نذر آتش کرنے کی سازش کی تھی ۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے عہدیداروں کے بموجب بھانا گودھرا میں کونسلر تھا جبکہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ گرفتار سے بچنے کیلئے وہ ممبئی منتقل ہوگیا جہاں وہ جائیداد کا درمیانی آدمی بن گیا ۔ ایک اطلاع کی بنیاد پر بھانا کو ضلع پنچ محل کے قصبہ کالول سے گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT