Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / گودھرا ٹرین مقدمہ : ہائیکورٹ کا آج فیصلہ متوقع

گودھرا ٹرین مقدمہ : ہائیکورٹ کا آج فیصلہ متوقع

احمد آباد ۔ 8 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 2002 کے گودھرا ٹرین کوچ میں آج آتشزدگی کے ایک مقدمہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی خصوصی عدالت کی طرف سے بعض ملزمین کو دی گئی سزاؤںاور بری کئے جانے کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ مختلف اپیلوں پر گجرات ہائیکورٹ کی جانب سے دوشنبہ کو فیصلہ کا اعلان متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ 27 فبروری 2002 کو ایودھیا سے واپسی ہونے والی سابرمتی ایکسپریس کے کوچ 5-6 کو گودھرا اسیشن پر جلا دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 59 افراد جھلس کر فوت ہوگئے تھے ان میں اکثر کارسیوک تھے ۔ اس واقعہ کے بعد گجرات میں ہولناک فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ ایس آئی ٹی خصوصی عدالت نے یکم مارچ 2011 کو اپنے فیصلہ میں 31 ملزم کو مجرم قرار دیا تھا اور دیگر 63 کو منسوبہ الزامات سے بری کر دیا تھا ۔ 11 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی اور 20 کو عمر قید دی گئی تھی ۔

 

TOPPOPULARRECENT