Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / گودھرا کے مسلمانوں سے ہاردِک پٹیل کی ملاقات

گودھرا کے مسلمانوں سے ہاردِک پٹیل کی ملاقات

بی جے پی کی ’’پھوٹ ڈالو ، حکومت کرو‘‘ پالیسی، ملک کو اچھی حکومت دینے کا عہد
گودھرا۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹہ دار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج گودھرا کے مسلمانوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس ملک میں ایک بہتر حکومت لانے کے لئے مل جل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کاہ کہ پارٹی ’’پھوٹ ڈالو، حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ یہ لوگ مسلم طبقہ میں بھی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہم تمام اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر مقابلہ کریں گے۔ انور قلندر کے جو اسکراپ کے بیوپاری ہیںت کہا کہ میں یہاں پٹیل کو تہنیت پیش کرنے کے لئے آیا ہوں اور ہاردک کی تائید کا اعلان کرتا ہوں۔ وہ اپنے طبقہ کیلئے جو کچھ کررہے ہیں، وہ ضروری ہے۔ انہوں نے گودھرا کے رکن اسمبلی سی کے راویل جی کا حوالہ دیا جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ہاردک پٹیل نے مسلمانوں سے کہا کہ میں یہاں آپ کے مسائل اور حقوق کیلئے لڑنے آیا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان غداروں کو سبق سکھائیں۔ قبل ازیں ہاردک نے وڈودرا کے واگھوڈیا تعلقہ میں ایک موضع کا دورہ کیا اور کسانوں سے بھی خطاب کیا۔ پٹہ دار انامت آندولن سمیلن (پی اے اے ایس) کے دو سابق لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت کے ایک دن بعد ہاردک پٹیل نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہے ہیں بلکہ وہ اپنے طبقہ کیلئے کام کریں گے۔ میں طبقہ کے حقوق کیلئے لڑ رہا ہوں۔ ہم اپنے تین اہم مطالبات، تحفظات، نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کے قرضوں میں راحت کو پورا کرنے کیلئے کام کریں گے۔ PAAS کے ارکان ورون پٹیل اور ریشماں پٹیل کی بی جے پی میں شمولیت کے جواب میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ جو لوگ اپنے طبقہ کیلئے لڑائی میں شامل ہونا نہیں چاہتے تھے، وہ لوگ حکمرانوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ایسے لوگ آتے اور جاتے رہیں گے لیکن ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT