Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گوردھن ریڈی اور دیگر دو قائدین کو وجہ نمائی نوٹس

گوردھن ریڈی اور دیگر دو قائدین کو وجہ نمائی نوٹس

پارٹی ڈسپلن شکنی پر کارروائی، تلنگانہ کانگریس کمیٹی کا اقدام
حیدرآباد ۔ 11 جون (سیاست نیوز) تادیبی کمیٹی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی ڈسپلن شکنی کرنے والے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر پی گوردھن ریڈی کے علاوہ مزید 2 قائدین کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جون کو کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ پارٹی ڈسپلن شکنی کے مرتکب ہونے والے کسی بھی قائد کو معاف نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ واضح رہیکہ چند دن قبل کانگریس کے سینئر قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر پی گوردھن ریڈی نے قائد اپوزیشن مسٹر کے جاناریڈی کو سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں چیف منسٹر کے سی آر کا مخبر قرار دیا تھا جس کا پارٹی نے سخت نوٹ لیا ہے۔ آج گاندھی بھون میں تلنگانہ پردیش کانگریس تادیبی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ بعدازاں صدرنشین کمیٹی مسٹر کودنڈا ریڈی نے وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے مسٹر پی گوردھن ریڈی کو 17 جون کو کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس طرح چند دن قبل ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر کے اجلاس میں صدر ضلع کانگریس کمیٹی مرتنجم اور کانگریس اسٹیٹ ایس سی سیل کے صدر اے موہن نے کھلے عام ایک دوسرے پر تنقید جوابی تنقید کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ تادیبی کمیٹی نے ان دونوں قائدین کو بھی وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر کودنڈا ریڈی نے پارٹی کے تمام قائدین کو ہدایت دی ہیکہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں۔ عوام کے درمیان رہتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کریں۔ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں اپنے یا پارٹی قائدین کے خلاف کھلے عام تنقید کرنے والے قائدین چاہے وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ گاندھی بھون میں منعقد کئے جانے والے پریس کانفرنس کے تعلق سے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی یا میڈیا انچارج ڈاکٹر ملو روی کو پہلے ہی معلومات فراہم کرتے ہوئے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس طرح کانگریس لیجسلیچر پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جاناریڈی اور قائد اپوزیشن کونسل مسٹر محمد علی شبیر سے مشاورت کرتے ہوئے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT