Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنرسے کے سی آر کی ملاقات

گورنرسے کے سی آر کی ملاقات

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ انہوںنے تلنگانہ کے مختلف اضلاع بشمول شہر حیدرآباد میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے سوائن فلو کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر کو ایمسیٹ 2015 حکومت تلنگانہ کی جانب سے منعقد کرنے کے اقداما

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ انہوںنے تلنگانہ کے مختلف اضلاع بشمول شہر حیدرآباد میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے سوائن فلو کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر کو ایمسیٹ 2015 حکومت تلنگانہ کی جانب سے منعقد کرنے کے اقدامات سے واقف کروایا۔
اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات و اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے گورنر کو واقف کرایا۔

مرکز سہ رکنی ٹیم روانہ کرے گی
نئی دہلی۔/21جنوری، ( پی ٹی آئی) مرکز کی جانب سے اعلیٰ سطحی ٹیم تلنگانہ روانہ کی جائے گی تاکہ ریاست میں سوائن فلو کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ممکنہ مدد فراہم کی جائے ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے H1N1 واقعات کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر صحت ٹی راجیا سے بات چیت کی۔ انہوںنے وباء پر قابو پانے کیلئے ممکنہ مدد اور ادویات فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ اعلیٰ سطحی سہ رکنی ٹیم تلنگانہ روانہ کی جارہی ہے جو صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری روہنمائی فراہم کرے گی ۔ یہ ٹیم کل محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرے گی۔ ندا نے کہا کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم سوائن فلو کو روکنے کیلئے ضروری احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT