Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / گورنروں کی کمیٹی کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

گورنروں کی کمیٹی کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

سماج میں تبدیلی کیلئے گورنروں کے رول پر رپورٹ کی پیشکشی
نئی دہلی ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ سے گورنروں کے ایک گروپ نے آج ملاقات کرتے ہوئے سماج میں تبدیلی کے قاصد کی حیثیت سے گورنروں کے رول پر ایک رپورٹ پیش کی۔ گورنروں کی اس کمیٹی میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے ای ایس ایل نرسمہن، ٹاملناڈو کے بنواری لال پروہت، اترپردیش کے رام نائیک، تریپورہ کے تتھاگتارائے اور ہماچل پردیش کے آچاریہ دیورت بھی شامل ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں آج کی گئی ملاقات میں ہماچل پردیش کے گورنر موجود نہیں تھے۔ راشٹرپتی بھون سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ گذشتہ سال اکٹوبر میں منعقدہ گورنروں کی 48 ویں کانفرنس کے دوران یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے ’’راجیہ پال وکاس کے راج دوت‘‘ کے زیرعنوان اپنی رپورٹ میں مبنی بر نتیجہ اقدام کا ایک ایسا چوکٹھا بیان کیا جو تبدیلی کے قاصدین کی حیثیت سے اپنے رول کیلئے راج بھونوں کی طرف سے اختیار کی جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ میں گورنروں کیلئے مختلف ترجیحات بھی بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ گورنرس اپنی متعلقہ ریاستوں میں ترقیاتی اسکیمات پر مجموعی عمل آوری کیلئے سرپرست اور مربی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT