Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گورنر آر بی آئی کا تقرر حکومت اپنا کام کرے گی : سدانندگوڑا

گورنر آر بی آئی کا تقرر حکومت اپنا کام کرے گی : سدانندگوڑا

بنگلورو۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ریزرو بینک آف انڈیا رگھورام راجن کی دوسری میعاد کے سلسلے میں حکومت اپنا کام کرے گی۔ اس ضمن میں عوامی مذاکرات یا مباحث کے ذریعہ فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ مرکزی وزیر قانون سدانند گوڑا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے آر بی آئی گورنر کے عہدہ کے لئے امیدواروں کو قطعیت دینے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے سلیکشن کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی اطلاعات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہیں یہ پتہ نہیں کہ اس طرح کی کمیٹی کیوں تشکیل دی جارہی ہے اور آر بی آئی گورنر کا انتخاب کس طرح کیا جائے گا۔ وہ فی الواقعی اس بارے میں نہیں جانتے۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا گورنر کے عہدہ کے لئے امیدواروں کو قطعیت دینے کے مقصد سے کمیٹی کے قیام کا صاف مطلب یہ ہے کہ حکومت، راجن کی میعاد میں توسیع نہیں چاہتی۔

TOPPOPULARRECENT