Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / گورنر آر بی آئی کی تنخواہ 2لاکھ روپئے

گورنر آر بی آئی کی تنخواہ 2لاکھ روپئے

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی اریجیت پٹیل کو دو لاکھ روپئے تنخواہ ملتی ہے لیکن انہیں رہائش گاہ پر کوئی مددگار فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔ ریزرو بینک نے کہا کہ ارجیت پٹیل کو ستمبر میں گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ فی الحال وہ بینک کے ایک فلیٹ میں مقیم ہیں جو ممبئی میںہے ۔ قبل ازیں اس فلیٹ میں ڈپٹی گورنر کا قیام تھا ۔ حق معلومات قانون کے تحت ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آر بی آئی نے کہا کہ اریجیت پٹیل کو کوئی گھریلو مددگار فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔ انہیں دو کاریں اور کاروں کے دو ڈرائیورس فراہم کئے گئے ہیں ۔ بینک سے سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن اور موجودہ گورنر کو فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT