Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / گورنر اتراکھنڈ عزیز قریشی میزورم منتقل

گورنر اتراکھنڈ عزیز قریشی میزورم منتقل

نئی دہلی ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)گورنر اتراکھنڈ عزیز قریشی کو میزورم منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ان کی بیدخلی کے کیس کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی ۔ صدارتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ عزیز قریشی کو میزورم منتقل کرتے ہوئے انہیں گورنر منتقل کیا گیا ہے ۔ ان کی مابقی میعاد مئی 2017 ء کو پوری ہوگی۔ میگھالیہ کے گورنر کے کے پاویل اتراکھنڈ کا جائزہ لیں گے ۔ یو پی اے حکومت کی جانب سے تقرر کردہ گورنروں میں عزیز قریشی بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT