Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گورنر اترپردیش اچانک علیل

گورنر اترپردیش اچانک علیل

لکھنو ۔ 25 ۔ جنوری(سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائک کو کل شب بے چینی کی شکایت پر ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا اور طبی معائنوں کے بعد آج دوپہر ڈسچارج کردیا گیا ۔ 82 سالہ رام نائک جو کہ ذیابطیس سے متاثر ہیں، شکر کی سطح میں کمی اور بے چینی محسوس ہونے پر سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں شریک کروایا گیا ۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھنے کے بعد وہ آج بہتر محسوس کرنے لگے جس پر انہیں راج بھون جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT