Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / گورنر اترپردیش کو کارسیوک کہنے پر برہمی، اعظم خان کیخلاف چیف منسٹر سے شکایت

گورنر اترپردیش کو کارسیوک کہنے پر برہمی، اعظم خان کیخلاف چیف منسٹر سے شکایت

پرتاپ گڑھ (اترپردیش) 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے گورنر رام نائک نے ایک سینئر وزیر محمد اعظم خاں کی جانب سے غیر پارلیمانی ریمارکس پر چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک شکایت نامہ روانہ کیا ہے۔ ریاستی گورنر نے بتایا کہ وزیر پارلیمانی اُمور محمد اعظم خاں کے غیر پارلیمانی تبصروں کے حوالے کیساتھ ایک مکتوب چیف منسٹر کو روانہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو فی الحال بیرونی دورہ پر ہیں اور ان کی واپسی کے بعد شخصی طور پر ملاقات کرکے بات کرونگا۔ انہوں نے بتایا کہ متنازعہ ریمارکس کے سلسلہ میں اسپیکر اسمبلی نے ایک سی ڈی حوالے کی ہے جس میں 60 جملوں میں سے 20 میں اعظم خان کے غیر پارلیمانی جملے ہیں۔ اگرچیکہ اسپیکر نے کہا ہیکہ اس میں کوئی ناشائستہ باتیں نہیں ہیں، گورنر نے کہاکہ اس خصوص میں وہ 9 اپریل کو اسپیکر سے ملاقات کرینگے۔ واضح رہیکہ اعظم خاں نے  الزام عائد کیا ہیکہ گورنر ایک کارسیوک کی طرح کام کررہے ہیں اور نریندر مودی حکومت کی ایماء پر اترپردیش میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT