Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر اور چیف منسٹرس کی جانب سے عوام کو دیوالی کی مبارکباد

گورنر اور چیف منسٹرس کی جانب سے عوام کو دیوالی کی مبارکباد

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( این ایس ایس ) روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر نرسمہن نے اپنے پیام مبارکباد میں امید ظاہر کی کہ یہ تہوار عوام کی زندگیوں میں ایک نئی روشنی لائے گا۔ مسٹر کے چندر شیکھر راو

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( این ایس ایس ) روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر نرسمہن نے اپنے پیام مبارکباد میں امید ظاہر کی کہ یہ تہوار عوام کی زندگیوں میں ایک نئی روشنی لائے گا۔ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ یہ تہوار تاریکی کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی ریاست کے عوام کی زندگیوں میں نئی روشنی لائے گا۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ریاست میں حالیہ طوفان ہد ہد کے نقصانات کے سبب عوام سے اپیل کی کہ وہ آتشبازی سے گریز کریں اور اس امید کے ساتھ دیئے جلائیں کہ ہم ان تباہ شدہ اضلاع کی نئی تعمیرو ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT