Thursday , January 17 2019

گورنر اور چیف منسٹر کی جانب سے عوام کو اگادی کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اتوار کو منائے جانے والے اگادی تہوار کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تلگو سال نو کے موقع پر میں دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اگادی کے موقع پر تلنگانہ ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ۔۔

لیبر کورٹ جج کے گھر پر دھاوا
3.57 کروڑ اثاثہ ضبط
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انسداد رشوت ستانی بیورو کے عہدیداروں نے ایک جوڈیشیل عہدیدار ( ڈسٹرکٹ جج کیڈر ) کے مکانات پر شہر اور آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر دھاوے کئے اور وہاں سے 3.57 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کا پتہ چلا کر ضبط کرلیا ۔ اے سی بی ٹیم نے حیدرآباد میں ان کے رشتہ داروں کی رہائش گاہ اور ضلع گوداوری میں دھاوے کئے جہاں سے غیر محسوب اثاثہ جات برآمد کئے گئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT