Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / گورنر اڈیشہ ایس سی جامیرسبکدوش

گورنر اڈیشہ ایس سی جامیرسبکدوش

نئی دہلی ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر بہار ستیہ پال ملک کو آج اڈیشہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی کیونکہ ایس سی جامیر نے اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرلی ہے ۔ راشٹرپتی بھون کے بیان میں کہاگیا کہ گورنر بہار باقاعدہ انتظام ہونے تک اڈیشہ کی زائد ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ 86 سالہ جامیر کی گورنر اڈیشہ کی حیثیت سے میعاد آج مکمل ہوئی ۔ پانچ مرتبہ کے چیف منسٹر ناگالینڈ نے گورنر اڈیشہ کی حیثیت سے مارچ 2013 ء میں ذمہ داری سنبھالی تھی اور اُس سے قبل وہ گوا اور مہاراشٹرا کے گورنر بھی رہے۔ اُنھیں 2009 ء میں گجرات کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT