Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گورنر اڈیشہ شریک دواخانہ

گورنر اڈیشہ شریک دواخانہ

بھوبنیشور 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اڈیشہ ایس سی جامیر کو آج صبح سینہ میں تکلیف کی شکایت کے بعد یہاں ایک خانگی اسپتال میں شریک کرایا گیا، راج بھون کے ذرائع نے یہ بات کہی۔ کارڈیالوجسٹ پی کے ساہو نے کہاکہ گورنر کی حالت مستحکم ہے لیکن اُنھیں زیر نگہداشت رکھا گیا ہے۔ اُن کی صحت کو فوری کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

14 سالہ لڑکے کو زندہ جلادیا گیا
تین افراد کیخلاف مقدمہ
سنبھل (یوپی)19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 14 سالہ لڑکا اُس پر کیروسین چھڑک کر آگ لگادینے کے بعد فوت ہوگیا، پولیس نے آج یہ بات کہی اور بتایا کہ اُس لڑکے کے ارکان خاندان کی داخل کردہ شکایت کی اساس پر 3 بھائیوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر (گناور) سدیش کمار نے کہاکہ یہ واقعہ کل شام موضع دبتارا میں پیش آیا۔ رام پرساد نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ اُس کا پوتا یوگیندر پوجا کے لئے مندر گیا وہاں تین بھائیوں چھوٹو، سگرپال اور دھرم پال نے اُس پر کیروسین ڈال کر اُسے جلاڈالا۔

TOPPOPULARRECENT