Wednesday , December 19 2018

گورنر بننے کی خواہش تھی ستیہ نارائن راؤ

حیدرآباد۔/14جنوری، ( این ایس ایس ) سینئر کانگریس لیڈر ایم ستیہ نارائن راؤ نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی بہبودی اسکیمات کیلئے کافی سراہنا کی۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ خدا، کے سی آر کو اتنی طاقت دے کہ وہ عوامی بہبود اور ریاست کی ترقی کیلئے اسکیمات پر عمل کرسکیں۔ ایم ستیہ نارائن راؤ نے کہا کہ وہ گورنر بننا چاہتے تھے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر پارٹی رفیق اور رکن پارلیمنٹ پی گوردھن ریڈی نے اس کے لئے کافی کوشش بھی کی تھی لیکن اے آئی سی سی میں موجود بعض قائدین نے اس تجویز کو ویٹو کردیا۔

TOPPOPULARRECENT