Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / گورنر جموں و کشمیر کی شدید مالی بحران کے پیش نظر مرکز سے مدد طلبی

گورنر جموں و کشمیر کی شدید مالی بحران کے پیش نظر مرکز سے مدد طلبی

جموں ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج کہا کہ ریاست کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے اور انہوں نے مرکز سے عاجلانہ بنیادوں پر مدد طلب کی ہے۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ ریاستی منصوبہ بندی و مالیاتی معتمد کے ساتھ کئی مرحلہ کی بات چیت کے بعد گورنر نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہو

جموں ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج کہا کہ ریاست کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے اور انہوں نے مرکز سے عاجلانہ بنیادوں پر مدد طلب کی ہے۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ ریاستی منصوبہ بندی و مالیاتی معتمد کے ساتھ کئی مرحلہ کی بات چیت کے بعد گورنر نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے دورہ دہلی اور مرکزی وزیر فینانس سے ملاقات کر کے عاجلانہ امداد طلبی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ گورنر نے مالی توازن کے مکمل طور پر بگڑجانے کے بارے میں تفصیل سے مرکز کو واقف کروایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT