Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / گورنر سے تنازعہ میں اعظم خان کو پارٹی کی تائید

گورنر سے تنازعہ میں اعظم خان کو پارٹی کی تائید

لکھنو ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے آج پریشانی میں گھرے وزیر پارلیمانی امور اعظم خان کی بھرپور تائید کی، جن کی اہلیت پر گورنر اترپردیش رام نائک نے سوال اٹھایاہے، اور الزام عائد کیا کہ اُن کی کردار کشی کے پس پردہ فرقہ پرست قوتیں کارفرما ہیں۔ ایس پی ترجمان راجیندر چودھری نے ایک بیان میں جو ظاہر طور پر گورنر کے ریمارک پر اظہار ناراضگی کے طور پر جاری کیا گیا، کہا کہ سیاسی مقصدبراری کی خواہاں فرقہ پرست قوتیں اعظم خان کی کردار کشی کے پس پردہ کام کررہی ہیں۔ چودھری کا بیان جس میں انھوں نے رام نائک کا نام نہیں لیا، ایک روز بعد سامنے آیا ہے جبکہ گورنر نے وزیر پارلیمانی امور کی حیثیت سے اعظم خان کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسمبلی میں اپنے خلاف اُن کے تبصرے پر سخت اعتراض کیا تھا۔ چودھری نے کہا کہ اعظم خان پارلیمانی سیاست کے اہل کردار اور متاثرکن مقرر ہیںجو اپوزیشن کی تنقید کا مؤثر جواب دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT