Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / گورنر منی پور کی حیثیت سے نجمہ ہبت اللہ کا حلف

گورنر منی پور کی حیثیت سے نجمہ ہبت اللہ کا حلف

امپھال /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ نے آج راج بھون پر گورنر منی پور کی حیثیت سے حلف لیا ۔ کارگزار چیف جسٹس منی پور راکیش راجن پرساد نے 11 بجکر 30 منٹ پر انہیں حلف دلایا ۔ نجمہ ہبت اللہ اس ریاست کی 18 ویں گورنر ہونگی ۔ شاہنموگناتھن کو تبدیل کرکے انہیںمقرر کیا گیا ۔ شاہنموگیاتھن منی پور اور میگھالیہ کے گورنر کی زائد ذمہ داری ادا کررہے تھے ۔ حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر منی پور اوکارم ابوبی اور ان کی کابینہ کے رفقاء نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT