Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن آج کالیشورم اور دیگر پراجکٹس کا معائنہ کریں گے

گورنر نرسمہن آج کالیشورم اور دیگر پراجکٹس کا معائنہ کریں گے

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن کل بروز ہفتہ کالیشورم اور دیگر پراجکٹ کا معائنہ کریں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گورنر سے اپیل کی تھی کہ وہ ان پراجکٹس کا معائنہ کریں جس پر گورنر نے اتفاق کیا ۔ حکومت تلنگانہ نے ان پراجکٹس کیلئے مرکز سے تمام اجازت حاصل کی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گورنر کل صبح 7.45 منٹ کو بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوں گے اور 8.30 منٹ کو کالیشورم پہونچیں گے ۔ اس کے بعد گورنر دیگر پراجکٹس کا بھی معائنہ کریں گے ۔ وہ گولی واڑہ پمپ ہاوز کا فضائی سروے بھی کریں گے ۔ گورنر شام 5.30بجے حیدرآباد واپس ہوں گے ۔ ان کے ہمراہ ریاستی قائدین بھی ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT