Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن سے وجئے واڑہ میں چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

گورنر نرسمہن سے وجئے واڑہ میں چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

اے پی کو خصوصی موقف ، پشکرالو انتظامات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال
حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن سے وجئے واڑہ میں ملاقات کی اور مختلف موضوعات بالخصوص ریاست آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف کے حصول، ریاست آندھرا پردیش کی تازہ ترین صورتحال، کرشنا پشکرالو کیلئے کئے گئے انتظامات کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد پیدا شدہ حالات وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر نرسمہن نے کرشنا پشکرالو کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی زبردست ستائش کی اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران بات چیت گورنر نے چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے آندھرا پردیش کے علاوہ نئی راجدھانی امراوتی کی تیزی کے ساتھ انجام دیئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کی زبردست ستائش کی۔ قبل ازیں گورنر آج صبح حیدرآباد سے وجئے واڑہ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ وجئے واڑہ پہونچنے پر چیف منسٹر اور دیگر وزراء نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں بتایا جاتا ہے کہ گورنر نے وجئے واڑہ میں بنائے گئے پونمی گھاٹ پہونچ کر ڈبکی لگائی۔ بعد ازاں نرسمہن نے اندرا کلاوری پر واقع درگما مندر کا درشن کیا اور خصوصی پوجا کی۔ چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ گورنر سے خیرسگالی ملاقات کرنے والے وزراء میں مسرس وائی راما کرشنوڈو وزیر فینانس، پی پلا راؤ وزیر زراعت، ڈی اوما مہیشور راؤ وزیر آبپاشی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT