Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی 3 گھنٹے طویل ملاقات

گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی 3 گھنٹے طویل ملاقات

حیدرآباد۔/12ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ ریاست کو درپیش مختلف مسائل سے گورنر کو واقف کرایا۔ اگرچہ اس ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر تفصیلات جاری ن

حیدرآباد۔/12ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہی اس ملاقات کے دوران بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ ریاست کو درپیش مختلف مسائل سے گورنر کو واقف کرایا۔ اگرچہ اس ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ بجٹ اجلاس، دونوں ریاستوں کے درمیان عہدیداروں کی تقسیم، ریاستی الیکشن کمیشن کے قیام کی تیاری، تنظیم جدید بل کے شیڈول 9 اور 10میں موجود اداروں کی تقسیم جیسے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان آل انڈیا سرویسس سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کی تقسیم کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا جس کے باعث حکومت کو نظم و نسق کی کارکردگی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر کو چیف منسٹر نے عہدیداروں کی کمی کے باعث پیش آنے والی دشواریوں سے واقف کرایا۔ مرکزی حکومت نے ریاست کی تقسیم سے متعلق بل میں سرکاری اداروں کی تقسیم کے موقف کی وضاحت کی ہے اور مختلف اداروں کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک کی تقسیم کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے مشترکہ اداروں کی تقسیم کا عمل شروع کیا ہے تاہم بعض دستوری اداروں کی تقسیم کے سلسلہ میں اسے دشواریوں کا سامنا ہے۔ حکومت تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اور تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی تشکیل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر سے خواہش کی کہ وہ آرڈیننس کے ذریعہ مختلف اداروں کی تقسیم کی راہ ہموار کریں۔ تین گھنٹوں تک جاری رہی یہ ملاقات سیاسی اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ سابق میں چیف منسٹر اور گورنر کے درمیان کبھی بھی اس قدر طویل ملاقات نہیں رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے بجٹ 2014-15 کی تیاریوں سے بھی گورنر کو واقف کرایا اور بجٹ اجلاس میں تاخیر کی وجوہات بیان کی۔ حکومت مکمل بجٹ کی پیشکشی سے قبل عبوری بجٹ کی منظوری کی خواہاں ہے جس کے لئے گورنر سے آرڈیننس کی اجرائی لازمی ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں سرکاری ملازمین اور عہدیداروں کی تقسیم میں تاخیر سے بھی تلنگانہ حکومت ناراض ہے اور روز مرہ کے سرکاری کام کاج میں دشواریوں کے بارے میں کے سی آر نے گورنر کو واقف کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر نے چیف منسٹر کی جانب سے پیش کردہ تمام مسائل کا نوٹ لیتے ہوئے ان کی یکسوئی کیلئے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش اور مرکزی حکومت سے بات چیت کرنے کا تیقن دیا۔ اسی دوران ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے ریاستی کابینہ میں امکانی توسیع کے مسئلہ پر بھی گورنر سے بات چیت کی۔

TOPPOPULARRECENT