Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / گورنر نرسمہن کا میٹرو ریل میں سفر کے ٹی راما راؤ، ایس پی سنگھ اور دیگر عہدیدار بھی شامل

گورنر نرسمہن کا میٹرو ریل میں سفر کے ٹی راما راؤ، ایس پی سنگھ اور دیگر عہدیدار بھی شامل

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ، چیف سکریٹری ایس پی سنگھ، ایچ ایم آر ایل ایم ڈی این وی ایس ریڈی اور ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل چیرمین ایس این سبرامنین کے ہمراہ ایس آر نگر تا میاں پور میٹرو ٹرین کا سفر کیا۔ میاں پور میٹرو اسٹیشن پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے میاں پور ڈپو میں ٹرین کی مرمت اور اس تعلق سے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ میٹرو اسٹیشنوں پر فراہم کردہ سہولتوں اور بہترین لے آؤٹ کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میٹرو ٹرین کا سفر آرام دہ ہوگا۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل میں استعمال کی جانے والی ٹکنالوجی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ میاں پور اسٹیشن پر عوام کیلئے کشادہ جگہ فراہم کرنے سے متعلق گورنر کو واقف کراتے ہوئے ایم ڈی ایچ ایم آر ایل نے بتایا کہ حیدرآباد میں جملہ 24 میٹرو اسٹیشنس ہوں گے ان میں میاں پور کو خصوصیت حاصل ہے۔ میاں پور سے امیر پیٹ 13 کلو میٹر، امیر پیٹ تا ناگول 17 کلو میٹر ٹرین کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT