Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن کو تا حکم ثانی برقرار رہنے زبانی ہدایت

گورنر نرسمہن کو تا حکم ثانی برقرار رہنے زبانی ہدایت

دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میںتال میل پیدا کرنے کا ریکارڈ
حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن جن کی میعاد گذشتہ دن ختم ہورہی تھی ، لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے تاحکم ثانی عہدہ پر برقرار رہنے کی زبانی ہدایت دی ہے۔ تاہم اس سلسلہ ایسے کوئی باقاعدہ احکامات جاری نہیں کئے گئے۔باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو بذریعہ فون انہیں مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ تاحکم ثانی وہ گورنر عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ جبکہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن دہلی میں ہی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ملک میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی ( صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب ) انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی میعاد کے اختتام پر فوری طور پر کسی اور گورنر کو تعینات کرنے یا انچارج گورنر کی زائد ذمہ داری سونپنے سے مرکزی حکومت بالخصوص مرکزی وزارت داخلہ نے عمداً گریز کیا، کیونکہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے مشترکہ گورنر کی حیثیت سے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش کے مابین بہترین تال میل کو برقرارکھتے ہوئے کوئی نئے تنازعات پیدا نہ ہونے کیلئے موثر اقدامات کرتے ہوئے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت میں نہ صرف اپنی منفرد شناخت بنائی ہے بلکہ اپنا ایک علحدہ مقام حاصل کیا ہے۔ علاوہ ازیں مزید بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدہ پر تعینات ایک عہدیدار جوکہ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے شاگرد خاص ہیں۔ مسٹر نرسمہن کی میعاد مکمل ہونے کے باوجود مزید مدت کیلئے انہیں تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں کیلئے گورنر عہدہ پر برقرار رکھنے کی نہ صرف وزارت داخلہ بلکہ وزیر اعظم سے بھی خواہش کی جس کی روشنی میں ہی صدارتی انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے تا حکم ثانی مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو گورنر عہدہ پر برقرار رکھنے کو ترجیح دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ بہت جلد مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی عہدہ پر تا حکم ثانی برقراری سے متعلق احکامات جاری کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT