Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

گورنر نرسمہن کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

تلنگانہ وآندھرا پردیش کی صورتحال و نظم و نسق پر رپورٹ بھی پیش
حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج دہلی پہونچنے کے فوری بعد مرکزی وزیرداخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ اور وزارت کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ مسٹر نرسمہن نے تلنگانہ و آندھراپردیش میں سیاسی صورتحال اور نظم و نسق سے متعلق اپنی رپورٹ مسٹر راج ناتھ سنگھ کو پیش کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دہلی کے سرکاری ذرائع نے کہاکہ گورنر نرسمہن نے سمجھا جاتا ہے کہ ریاست کی تقسیم سے متعلق قانون میں شامل بعض زیرالتواء موضوعات پر راج ناتھ سنگھ سے تبادلہ خیال کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نرسمہن توقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سے خیرسگالی ملاقات کریں گے۔ وزیرداخلہ سے ملاقات کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے دورہ دہلی کے موقع پر مرکزی وزیرداخلہ سے خیرسگالی ملاقات کی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ قانون ریاستی تقسیم میں شامل چند مسائل زیرالتواء ہیں اور ان کی یکسوئی کیلئے کوشش جاری ہے۔ گورنر نے بتایا کہ راج بھون کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرنے چند تجاویز وزیرداخلہ کو پیش کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT