Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر نے راج بھون میں پولیس بیارکس کا افتتاح انجام دیا

گورنر نے راج بھون میں پولیس بیارکس کا افتتاح انجام دیا

حیدرآباد 24 نومبر ( آئی این این ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور لیڈی گورنر وملا نرسمہن نے آج راج بھون میں نئے تعمیر کردہ پولیس بیارکس کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ بیارکس 3.42 کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے ہیں۔ سابقہ کوارٹرس کو منہدم کرنے کے بعد نئے بیارکس کے افتتاح کی ضرورت پڑی تھی ۔ سابقہ کوارٹرس خستہ ہوگئے تھے ۔ راج بھون میں پولیس بیارکس تعمیر کرنے کیلئے بجٹ حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا ۔ 150 بیڈ پر مشتمل پولیس بیارکس گراونڈ اور تین فلور پر مشتمل ہے ۔ پولیس بیارکس میں ایک ڈائننگ ہال کے علاوہ ایک والی بال کورٹ ‘ یوگا ہال ‘ جم کی سہولت ‘ لائبریری اور اسٹور روم بھی شامل ہے ۔

تلنگانہ جے اے سی کے جلسہ کو ہائیکورٹ کی منظوری
حیدرآباد 24 نومبر ( این ایس ایس ) ہائیکورٹ نے تلنگانہ جے اے سی کے جلسہ ’ کولوولاکائی کوٹلاٹا ‘کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے ۔ یہ جلسہ ملازمتوں پر مشروط تقررات کے حکومت کے رویہ کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ہائیکورٹ نے تلنگانہ جے اے سی پر واضح کردیا کہ اسے یہ جلسہ 30 نومبر ‘ یکم ڈسمبر اور 6 ڈسمبر کے سوا دوسری کسی تاریخ پر منعقد کرنا چاہئے ۔ ہائیکورٹ نے ٹی جے اے سی کو ہدایت دی کہ وہ اجازت کیلئے دوبارہ محکمہ پولیس میں درخواست دائر کرے ۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ درخواست ملنے کے اندرون 40 گھنٹے اس جلسہ کی اجازت دے۔

TOPPOPULARRECENT