Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر نے مرکز کو رپورٹ روانہ کردی کابینہ کے موقف پر الجھن

گورنر نے مرکز کو رپورٹ روانہ کردی کابینہ کے موقف پر الجھن

حیدرآباد۔ 20 فروری (پی ٹی آئی) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے این کرن کمار ریڈی کے بحیثیت چیف منسٹر کل استعفے کے بعد مرکز کو رپورٹ روانہ کردی ہے، لیکن کابینہ کے موقف پر الجھن برقرار ہے۔ گورنر نے کرن کمار ریڈی سے نگران کار چیف منسٹر کی حیثیت سے برقرار رہنے کی خواہش نہیں کی، اور ان کے استعفے کو قبول کرنے کے سلسلے میں سرکاری طور پر اعلامیہ اب

حیدرآباد۔ 20 فروری (پی ٹی آئی) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے این کرن کمار ریڈی کے بحیثیت چیف منسٹر کل استعفے کے بعد مرکز کو رپورٹ روانہ کردی ہے، لیکن کابینہ کے موقف پر الجھن برقرار ہے۔ گورنر نے کرن کمار ریڈی سے نگران کار چیف منسٹر کی حیثیت سے برقرار رہنے کی خواہش نہیں کی، اور ان کے استعفے کو قبول کرنے کے سلسلے میں سرکاری طور پر اعلامیہ ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ اس دوران دہلی میں سینئر کانگریس قائدین نے یہ اشارہ دیا ہے کہ آندھرا پردیش میں صدر راج نافذ کیا جاسکتا ہے۔ کرن کمار ریڈی کے قریبی رفقاء نے یہ بتایا کہ گورنر نے استعفیٰ قبول کرلیا ہے لیکن سرکاری طور پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا چنانچہ کرن کمار کے رفقاء وزیر برقرار رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سرکاری پروگرامس میں حصہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT