Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کا ایٹ ہوم ،کے سی آر ، چندرا بابو غیر حاضر

گورنر کا ایٹ ہوم ،کے سی آر ، چندرا بابو غیر حاضر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : جشن آزادی کے سلسلہ میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے راج بھون کے سبزہ زار پر آج شام عصرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ شاید یہ پہلا موقعہ تھا کہ گورنر کے اس عصرانہ میں دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے شرکت نہیں کی ۔ وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ۔ تاہم اس عصرانہ میں مرکزی وزراء ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کے وزراء صدر نشین کونسل ارکان پارلیمان ارکان اسمبلی و ارکان قانون ساز کونسل ججس وکلا اعلیٰ سیول و پولیس عہدیدار شریک تھے ۔ عصرانہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں مرکزی وزراء سوجنا چودھری مرکزی وزیر سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر محنت و روزگار ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ ، وزیر داخلہ ین نرسمہا ریڈی ، وزیر صحت لکشما ریڈی ، ومیر انڈومنٹ و ہاوزنگ اندرا کرن ریڈی قائد اپوزیشن قانون ساز اسمبلی تلنگانہ کے جانا ریڈی ، صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی اوتم کمار ریڈی ، قائد کانگریس مقننہ پارٹی قانون ساز کونسل محمد علی شبیر رکن اسمبلی کانگریس پارٹی جے گیتا ریڈی ، سابق وزیر ڈی ناگیندر ، قومی سی پی آئی قائد ڈاکٹر کے نارائنا سابق چیف منسٹر ین بھاسکر راؤ ، سابق وزیر کے وجئے راما راؤ چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ انوراگ شرما کے علاوہ دیگر اہم شخصیتیں بشمول بعض ممتاز مجاہدین آزادی وغیرہ شامل تھے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور لیڈی گورنر ویملا نرسمہن نے تمام مدعوئین کا خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT