Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر کا عصرانہ ، چندرا شیکھر راور چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

گورنر کا عصرانہ ، چندرا شیکھر راور چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

حیدرآباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست میں 68 ویں یوم آزادی تقاریب کے سلسلہ میں آج راج بھون کے سبزہ زار پر گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے عصرانہ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور لیڈی گورنر مسٹر ویملا نرسمہن نے فرداً فرداً مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔ اس عصرانہ کے پروگرام میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راو ، چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو صدرنشین تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ صدرنشین آندھراپردیش قانون ساز کونسل ڈاکٹر چکراپانی اسپیکر تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری ، اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر کے شیوا پرساد راؤ ، ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی شریمتی پدمادیویندر ریڈی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر ماجد حسین کے علاوہ ریاستی وزراء ارکان اسمبلی ارکان پارلیمان ، اسمبلی عہدیداروں عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ، مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سربرآوردہ شخصیتوں بشمول چیف سکریٹری تلنگانہ وغیرہ کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ اس موقع پر دونوں چیف منسٹروں نے گورنر سے مختلف موضوعات پر بات چیت کئے ۔

TOPPOPULARRECENT