Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / گورنر کو برخاست کیا جائے وزیر اعظم بیان دیں :کانگریس

گورنر کو برخاست کیا جائے وزیر اعظم بیان دیں :کانگریس

نئی دہلی، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اروناچل پردیش کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے آج گورنر جیوتی پرساد راج کھووا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اس سلسلے میں ملک کے سامنے جواب دینا چاہئے ۔کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے فیصلے نے وزیر اعظم کے کانگریس سے پاک ہندوستان کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے اور یہ فیصلہ آئین کی خلاف ورزی کرکے کانگریس کی حکومتوں کو گرانے کی سازش کرنے والوں کے لئے سبق ہے ۔ آئنیے بنچ نے ریاست میں پندرہ دسمبر 2015 سے پہلے کی پوزیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت نے ایک سازش کے تحت اروناچل حکومت کی نبام ٹرکی حکومت کو ہٹایا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس ساش میں مسٹر راج کھووا شامل رہے ہیں اس لئے انہیں فوراً برخاست کیا جانا چاہئے اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اس فیصلے کے سلسلے میں جواب دینا چاہئے اور ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT