Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گورنر کو زائد اختیارات کی شدید مخالفت

گورنر کو زائد اختیارات کی شدید مخالفت

نرمل /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی حکومت کے لاء اینڈ آرڈر کے اختیارات کو گورنر کے عوامی حکومت کے اختیارات کو چھین لینے کے مترادف ہے ۔ مرکزی حکومت کے ایسے فیصلہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ اس معاملہ میں اپنے جمہوری حق کیلئے اہم جمہوری طرز پر جدوجہد کریں گے ۔ آج بھی این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کو نقصان پہونچانے کیلئے اپنے اث

نرمل /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی حکومت کے لاء اینڈ آرڈر کے اختیارات کو گورنر کے عوامی حکومت کے اختیارات کو چھین لینے کے مترادف ہے ۔ مرکزی حکومت کے ایسے فیصلہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ اس معاملہ میں اپنے جمہوری حق کیلئے اہم جمہوری طرز پر جدوجہد کریں گے ۔ آج بھی این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کو نقصان پہونچانے کیلئے اپنے اثر و رسوخ کے ذریعہ مرکزی حکومت کر رہے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ تلنگانہ اور یہاں کے عوام سے انہیں کسی قدر تکلیف ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نرمل مسٹر اے اندرا کرن ریڈی نے نمائندہ سیاست جلیل ازہر کو خصوصی انٹرویو سے بات چیت کرتیہ وئے کہا کہ عوام کی بے پناہ محبت تمام طبقات کی اٹوٹ وابستی نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کر رہپا ہے ۔ میں اپنے حلقہ کی شاندار کارکردگی اور اس حلقہ کو مثال حلقہ بناتے ہوئے تمام طبقات کی یکسواں ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا ۔ مسٹر ریڈی نے حیدرآباد میں امن و ضبط کی صورتحال پر دئے گئے زائد اختیارات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کیا ۔ مرکز کی جانب سے گورنر کو دئے گئے اختیار کو غیر دستوری اور ہندوستان کے سسٹم کے خلاف قرار دیا ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ نئی حکومت سے تلنگانہ کے عوام کو کئی ایک توقعات وابستہ ہیں اور بہرصورت چندرا شیکھر راؤ کی سیاسی صلاحیتوں اور ان کے ہر انتخآبی وعدے کی عمل آوری کیلئے ہوئیں اقدامات کی طرف حکومت رواں دواں ہیں ۔ نمائندہ سیاست کے اس سوال پر کہ ترقی کا مسئلہ دن بہ دن پیچیدہ ہو رہا ہے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ کسی بھی معاملات کی تقسیم عمل میں آتی ہے تو کچھ چیزیں کسی کے حصہ میں کم اور کسی کے حصہ میں زیادہ چلی جاتی ہیں ۔ یقیناً نئی ریاست کے حصہ میں برقی کی کمی ہے ۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹ لیا جارہا ہے ۔ بہت جلد حکومت اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے رہی ہے ۔ عوامی تکلیف حکومت کی تکلیف ہے۔ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل ک رنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ وہ تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے عوامی خدمت کے تناظر میں اپنے آپ کو وقف کردیں گے ۔ وزیر اعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی نرمل کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ اور اسکیمات کی عمل آوری کیلئے کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT