Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کی جانب سے ریونت ریڈی کی تعریف پر ہنمنت راؤ کا اعتراض

گورنر کی جانب سے ریونت ریڈی کی تعریف پر ہنمنت راؤ کا اعتراض

حیدرآباد 20 اکٹوبر (این ایس ایس) سینئر کانگریس لیڈر اور رکن راجیہ سبھا ہنمنت راؤ نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے تلنگانہ تلگودیشم لیڈر اے ریونت ریڈی کی تعریف اور اُنھیں ’’بلند حوصلہ‘‘ شخص قرار دینے پر اعتراض کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آخر گورنر ایک ایسے شخص کی کس طرح تعریف کرسکتے ہیں جو نقد رقم برائے ووٹ مقدمہ میں ملزم ہے۔ ہنمنت راؤ نے گورنر سے یہ جاننا چاہا کہ کیا اُنھیں ریاست میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ایسے میں وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو یہ ہدایت کیوں نہیں دیتے کہ وہ کسانوں کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ گورنر نے کل تلگودیشم پارٹی قائدین وفد کی ملاقات کے دوران اے ریونت ریڈی کی تعریف کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT