Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر کے اختیارات پر کے سی آر کا واویلا گمراہ کن :ریونت ریڈی

گورنر کے اختیارات پر کے سی آر کا واویلا گمراہ کن :ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم کے رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی نے گورنر کے اختیارات پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مخالفت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختیارات سونیا گاندھی نے گورنر کے حوالے کیے ہیں ۔ آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تقسیم ریاست کے بل میں گورنر کے اختیارات کا تذکرہ ہے ۔ پارلیمنٹ میں بل پر مباحث میں حصہ نہ لینے والے کے سی آر کو اس کا علم کیسے چل سکتا ہے ۔ اسمبلی کو بھی جو بل روانہ کیا گیا اس میں بھی گورنر کے اختیارات کا تذکرہ موجود ہے ۔ نہ کے سی آر نے پارلیمنٹ میں اور نہ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی میں اس کی مخالفت کی ۔ آج واویلا مچاتے ہوئے صدر تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عوام میں گمراہ کن پیغام روانہ کررہے ہیں ۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے احتجاج میں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ چیف منسٹر تلنگانہ کے لیے بھگوان کا روپ تھے ۔ آج وہ اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہیں تو انہیں شیطان دکھائی دے رہے ہیں ۔ جب کہ کے سی آر بھول رہے ہیں کہ طلبہ کے احتجاج اور قربانیوں کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت جذباتی فیصلوں سے نہیں چلتی جب کہ عملی اقدامات کرنے اور جو وعدے کئے گئے ہیں اس پر فوری عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اگریکلچر یونیورسٹی سے این جی رنگا کا نام تبدیل کرنے والے چیف منسٹر تلنگانہ سے استفسار کیا کہ وہ ایرپورٹ کا نام تبدیل کرنے میں کیوں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں ۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ سے راجیو گاندھی کا نام ہٹا کر پی وی نرسمہاراؤ کا نام رکھتے ، کیا حکومت سے اس کا سوال کیا ہے ؟۔۔

TOPPOPULARRECENT