گورنر کے اختیارات پر کے سی آر کی خاموشی کی وجہ کیا تھی؟:دیاکر راؤ

حیدرآباد 10 اگست ( آئی این این) تلنگانہ کے سینئر تلگودیشم لیڈر ایرا بلی دیا کر راو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو سے آج وضاحت طلب کی کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014 میں گورنر کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کی شمولیت پر وہ آخر کس لئے خاموش بہ لب تھے؟ دیا کر راو نے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ماضی میں یو پی اے حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میںتلنگانہ بل کی منظوری پر ٹی آر ایس قائدین نے جشن منایا تھا۔دیاکر راو نے دریافت کیا کہ آیا کے سی آر نے اُس موقع پر منظورہ بل کی تفصیلات کا مطالعہ نہیں کیا تھا جس میں گورنر کو مشترکہ دارالحکومت جی ایچ ایم سی میں دیئے جانے والے اختیارات کو واضح طور پر صراحت کی گئی تھی۔ دیا کر راو نے کہا کہ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت صرف اس بل پر عمل آوری کررہی ہے اور اس قانون میں شامل دفعات کیلئے حکومت کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT