Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر کے خطبہ میں مسلم تحفظات کا تذکرہ نہیں

گورنر کے خطبہ میں مسلم تحفظات کا تذکرہ نہیں

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے خطبہ میں مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا جبکہ درج فہرست قبائیل کو تعلیم و روزگار میں 12فیصد تحفظات کے حکومت کے عہد کا اعادہکیا گیا۔ تلنگانہ اسمبلی اور کونسل مشترکہ اجلاس سے گورنر کے خطاب میں مسلم تحفظات کا عدم تذکرہ مسلم ارکان کیلئے حیرت کا باعث رہا۔ حکومت نے درج فہرست قبائل کی بہبودی اور ان کے لئے کلیان لکشمی اسکیم کے تذکرہ کے علاوہ زائد بجٹ کی منظوری کا اشارہ دیا جبکہ اقلیتوں کی بہبود کے تذکرہ میں 12فیصد تحفظات کے وعدہ کو شامل نہیں کیا گیا حالانکہ حکومت نے مسلمانوں اور درج فہرست قبائیل کو تعلیم و روزگار میں 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم گورنر کے خطبہ میں مسلم تحفظات کا تذکرہ نہ ہونا حکومت کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔ گورنر کے خطبہ میں شہر کی ترقی، سرکاری دفاتر کی منتقلی، شہر کو دریائے کرشنا سے پانی کی سربراہی اور غیر مجاز قبضوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق اُمور شامل نہیں ہیں۔ حیدرآباد کو محفوظ شہر بنانے، سرمایہ کاری کا پُرکشش مرکز بنانے حکومت کے اقدامات کا ذکر توکیا گیا لیکن عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور پانی کی قلت کے اقدامات کا تذکرہ شامل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT