Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کے خطبہ کے دوران گڑبڑ۔تلنگانہ اسمبلی سے تلگودیشم کے دوارکان معطل

گورنر کے خطبہ کے دوران گڑبڑ۔تلنگانہ اسمبلی سے تلگودیشم کے دوارکان معطل

حیدرآباد 11مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ بجٹ سیشن کے آغاز کے موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے خطبہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر اسپیکر مدھو سدن چاری نے تلگودیشم کے دو ارکان اسمبلی ریونت ریڈی اور ایس وینکٹ ویریا کو معطل کردیا ۔ وزیر امور مقننہ ہریش راؤ نے ان کی معطلی کی قرار داد پیش کی انہوں نے کہا کہ گورنر کے خطبہ کے دوران ڈسپلن شکنی کی سرگرمیوں کے ذریعہ تلنگانہ اسمبلی کی شبیہ کو متاثر کرنے کی ان ارکان نے کوشش کی ہے ۔ ہریش راو کی قرار داد کو اسپیکر نے قبول کرتے ہوئے انہیں مکمل سیشن کیلئے معطل کردیا ۔ اس معطلی کے خلاف ایوان میں شورو غل کے مناظر دیکھے گئے ۔ تلگودیشم کے دو ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف اصل اپوزیشن کانگریس نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا ۔ اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے اس مسئلہ پر ایوان میں ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے نئے نئے اصول بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے خطبہ کے دوران گڑ بڑ نہ کرنے ‘ پوڈیم کے قریب نہ جانے کی انہوں نے کانگریسی ارکان اسمبلی سے خواہش کی تھی اور کانگریس نے گورنر کے خطبہ پر ایوان کے باہر احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم ارکان کی معطلی کے خلاف کانگریس واک آؤٹ کرتی ہے ۔ اسی دوران بی جے پی کے فلور لیڈر کشن ریڈی نے بھی اس معطلی کو جمہوریت کے خلاف حکومت کا فیصلہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT