Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنر کے خلاف سخت الفاظ سے دستبرداری ‘ ڈاکٹر کے نارائنا

گورنر کے خلاف سخت الفاظ سے دستبرداری ‘ ڈاکٹر کے نارائنا

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : قومی سی پی آئی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے گذشتہ دن دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کے تعلق سے استعمال کردہ لفظ ’ یفون ‘ سے دستبرداری اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔ اور واضح طور پر یہ بھی کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر راج بھون میں گورنر کی جانب سے ترتیب دئیے جانے والے ’ ایٹ ہوم ‘ میں وہ ہرگز شرکت نہیں کریں گے ۔ یہاں یہ بات یاد دلانا ضروری ہوگا کہ گذشتہ دن ڈاکٹر کے نارائنا نے حکومت تلنگانہ کی تائید میں گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی غیر معمولی انداز میں کی گئی ستائش پر بہت سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہاں تک بھی کہدیا کہ گورنر مسٹر نرسمہن مرکزی حکومت کے لیے بروکر کے طور پر کام کر کے دستور ہند کی اہمیت کو نقصان پہونچا رہے ہیں اور دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں کی بھجن کرنے کا بھی گورنر پر الزام عائد کیا تھا ۔ قومی سی پی آئی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے گورنر نظام کو ہی بے فیض قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کی خواہش کے مطابق گورنر اقدامات کرنے کے عادی ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی ٹی آر ایس زیر قیادت حکومت کو بھی اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر انتخابات کے موقع پر تلنگانہ عوام سے کئے ہوئے کوئی بھی وعدوں کو پورا نہیں کرسکے ۔واضح رہے کہ گورنر کی جانب سے چیف منسٹر کی ستائش پر دوسری اپوزیشن جماعتوں اور خاص طور پر کانگریس نے بھی گورنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT