Tuesday , December 11 2018

گورنمنٹ اسکول تاڑبن میں سیاست کوئسچن بینک کی تقسیم

حیدرآباد 2 فبروری (راست) محترمہ رعنا تقدیس گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ تاڑبن حیدرآباد میں ادارہ سیاست کی جانب سے جاری کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک (انگلش میڈیم) کی تقسیم کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر معلمہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اِس کوئسچن بینک سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی میدا

حیدرآباد 2 فبروری (راست) محترمہ رعنا تقدیس گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ تاڑبن حیدرآباد میں ادارہ سیاست کی جانب سے جاری کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک (انگلش میڈیم) کی تقسیم کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر معلمہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ اِس کوئسچن بینک سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں اور اِس کوئسچن بینک سے عمدہ نتائج حاصل کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ تعلیم سے ہی اپنی غریبی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کا شکریہ ادا کیا اور جناب احمد بشیرالدین فاروقی (موظف) ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس بہادر پورہ زون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اُنھوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اس کوئسچن بینک کو جاری کروایا جس سے طلباء کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور نتائج میں کافی بہتری آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT