Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ اسکول سدی پیٹ سے اردو جماعتوں کو خطرہ

گورنمنٹ اسکول سدی پیٹ سے اردو جماعتوں کو خطرہ

سدی پیٹ۔/29 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ سے اردو جماعتوں کو برخواست کرنے کے احکامات ڈی ای او میدک نے جاری کئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل سی فاروق حسین نے ڈی او میدک سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے فوراً احکامات کو واپس لینے پر زور دیا۔ مسٹر فاروق حسین نے بتایا کہ ڈی ای او نے کہا کہ اردو جماعتیں قائم رہیں گی احکا

سدی پیٹ۔/29 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ سے اردو جماعتوں کو برخواست کرنے کے احکامات ڈی ای او میدک نے جاری کئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل سی فاروق حسین نے ڈی او میدک سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے فوراً احکامات کو واپس لینے پر زور دیا۔ مسٹر فاروق حسین نے بتایا کہ ڈی ای او نے کہا کہ اردو جماعتیں قائم رہیں گی احکامات پر عمل آوری نہیں کی جائے گی۔ اس کی اطلاع اسکول کو دی جائے گی، اس بات کا تیقن دیا۔ مسٹر فاروق حسین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول 100سالہ تاریخ رکھتا ہے اگر اس کی تاریخ کو مٹانے کسی نے بھی قدم اٹھایا تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر سدی پیٹ اردو زبان کا گہوارہ ہے، اردو زبان یہاں ہندو مسلم کی رابطہ کی زبان ہے اس کے علاوہ اس اسکول سے ہزاروں ہندو مسلم طلباء نے اردو ذریعہ تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ تمام محکمہ جات میں اردو مترجم کا نظم کرے۔ اس پر عمل آوری کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر چندر شیکھر راؤ خود اردو سے محبت رکھتے ہیں۔ فاروق حسین نے کہا کہ دیہی علاقوں میں جہاں مسلم آبادی ( اقلیتی طبقہ ) ہے وہاں اردو مدارس کا نظم کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کی جائے گی تاکہ اردو زبان کا فروغ اور اس کی ترقی و ترویج ہو۔

TOPPOPULARRECENT