Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نامپلی میں آئی سی یو و بلڈ بینک کی تعمیر التواء کا شکار

گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نامپلی میں آئی سی یو و بلڈ بینک کی تعمیر التواء کا شکار

حیدرآباد ۔12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : نامپلی میں واقع گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں تعمیراتی کام موقوف ہوگیا ہے ۔ دیڑھ سال قبل شروع کردہ آئی سی یو اور بلڈ بینک کی تعمیر تا حال نا مکمل ہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں مریضوں کو مصائب سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ یہ ہاسپٹل 100 بیڈس پر مشتمل ہے اور اس دواخانہ کی خدمات کو وسعت دینے کے مقصد سے عصری طرز علاج کے آغاز کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دواخانہ میں ہمیشہ 120 تا 130 مریض زیر علاج رہتے ہیں ۔ شہر کے علاوہ رنگاریڈی ، محبوب نگر ، کرنول اور دیگر مقامات سے مریض بغرض علاج رجوع ہوتے ہیں ۔ آرتھو پیڈک سرجری ، زچگی کے وارڈس ، گائنک ، کیاز والٹی وارڈس میں ایمرجنسی اور انتہائی عصری ٹکنالوجی آلات کے ذریعہ علاج کیا جاتا ہے ۔ اور یہاں آوٹ پیشنٹ شعبہ بھی کارکرد ہے ۔ اس دواخانہ میں آئی سی یو اور بلڈ بینک کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ تاہم دو سال قبل حکومت نے آئی سی یو اور بلڈ بینک کی تعمیر کے لیے منظوری دی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT